ETV Bharat / state

تریپورہ میں پانچ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

ریاست تریپورہ کے داسڈا علاقے میں کافی دنوں سے کرائے پر رہنے والے پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو پولیس نے گزشتہ شب گرفتار کرلیا۔

author img

By

Published : Mar 24, 2019, 7:26 PM IST

تریپورہ میں پانچ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

پولس نے داسڈا علاقے کے لکشمی پور میں چھاپہ مار کر ان لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان لوگوں نے دعوی کیا کہ وہ جنوبی آسام کے نیلم بازار کے رہنے والے ہیں لیکن وہ لوگ اپنے گاؤں کا نام نہیں بتاسکے۔

تفتیش کے دوران انہوں نے قبول کیا کہ وہ بنگلہ دیش کے مولابی بازار سے آئے ہیں اور ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے قبول کیا کہ وہ کالیا شہر کے راستے سے بھارت آئے تھے۔ ان کی پہچان فضل اسلام (27)، زبیر احمد(22)، ملت میاں(24)، سرالا میاں (22) اور مکتر میاں (22) کے طور پر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پولس نے ایک دیگر شخص کو بنگلہ دیشی کرنسی 17200 ٹاکا کے ساتھ 21 مارچ کو کدم تلا سے گرفتار کیا۔ اس شخص کی پہچان سروپ دیو (50) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ جنوبی آسام کے ہیلی کانڈی کے کتھالیچیرا کا بتایا جارہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.