ETV Bharat / state

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کی جانب سے کیمپ کا انعقاد

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے گندو بھلیسہ (ڈوڈہ) میں آج معذور لوگوں کے لے ایک تشخیصی کیمپ کا انقاد کیا۔ سماج میں موجود کمزور لوگوں کے لیے (الامکو) ADIP اسکیم کے تحت ایک طبی کیمپ کھولا گیا۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کی جانب سے کیمپ کا انعقاد
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کی جانب سے کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 6:04 PM IST

یہ کیمپ ALIMCO کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 250 کے قریب معذور افراد کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر توسیف احمد تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر گندوہ نے کہا کہ تشخیصی کیمپ کا مقصد سماعت کی مدد، وہیل چیئرز، اور مصنوعی اعضاء ضرورت مند افراد کو فراہم کرنا ہے۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کی جانب سے کیمپ کا انعقاد

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ معذور لوگوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور عام زندگی گزارنے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد معذور اور ضرورت مند افراد کی تعداد اور ضروریات کا اندازہ کرنا تھا۔

چیک اپ کے بعد معذور افراد کو قوت سماعت کا آلہ ، وہیل چیئرز مصنوعی اعضاء جیسی امداد فراہم کی جائیں گی۔ لوگوں نے ایسی اسکیمیں شروع کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا جو غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

کیمپ سے استفادہ کرنے والے افراد نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت ، وزیر اعظم ، اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈوڈہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسی اسکیم فراہم کی جو غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.