ETV Bharat / state

'راجستھان میں سب سے پہلے میں ڈٹینشن سینٹر میں جاؤں گا' - اشوک گہلوت جئے پور کے شہید اسمارک پر

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 'مجھے میرے والدین کی پیدائش کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔ اس لئے سب سے پہلے نریندرمودی کے ڈٹینشن سینٹر میں راجسھتان سے جانے والا، اگر کوئی پہلا شخص ہوگا تو وہ میں رہوں گا۔'

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:15 AM IST

اشوک گہلوت جئے پور کے شہید اسمارک پر شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جاری غیر معینہ دھرنے کے درمیان خطاب کر رہے تھے۔

یہاں انہوں نے عوام سے کہا کہ 'موجودہ وقت میں ملک کے حالات کافی زیادہ بدتر ہیں، ہماری جو حکومت ہے وہ اس قانون کی سخت مذمت کرتی ہے ، سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو راجستھان میں کسی بھی صورت میں لاگو نہیں ہونے دیا جائے گا۔'

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت

واضح رہے کے ریاست کہ جئے پور کے شہید اسمارک پر 31 جنوری کو غیر معینہ دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد آج جمعہ کے روز گہلوت یہاں عوام سے خطاب کرنے پہنچے۔

اس موقع پر آدرش نگر کے اسمبلی رکن رفیق خان، کشنپول کے اسمبلی رکن امین کاغذی، راجستان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی سمیت دیگر کانگریسی رہنما اور کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

اس درمیان قانونی صورت حال کو بر قرار رکھنے کے لیے جئے پور پولیس کمشنر آنند شرواستو، پولیس افسر اجئے پال لمبا، خواتین پولیس سمیت دیگر پولیس کے جوان کثیر تعداد میں موجود رہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.