مرکز نے کہا کہ کوئی بھی آفیسر، اضلاع یا کسی بھی علاقے سے گزرنے والی آکسیجن گاڑی کو نہیں روکے گا.
وزارت داخلہ نے اپنی ہدایت میں کہا کہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے عائد پابندیوں کے باوجود آکسیجن گاڑیوں کے تعلق سے چھوٹ دی گئی ہے.
ہدایت میں کہا گیا ہے کہ آکسیجن سپلائی کے لیے انٹر اسٹیٹ موومنٹ میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں آنا چاہیے.
مرکز نے کہا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کہیں بھی فراہم کیے جانے چاہئیں، لاک ڈاؤن اور کرفیو پابندیوں کے باوجود ان کی آمدورفت بلا تعطل یقینی بنانا چاہئے۔