اقبال کالونی میں واقع ایک نالہ کے شدید بارش کے بھر جانے کے سبب بھر جانے سے علاقہ کے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور وہاں کے رہائیشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ رابطہ کی واحد سڑک بھی پانی سے بھر گئی جس سے علاقہ کے افراد کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بعض اوقات آمد و رفت مکمل طور پر بند بھی ہوگئی تھی۔
اس سلسلہ میں مقامی افراد نے محکمہ پی ایم جی ایس پر الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمہ کو مین سڑک پر پل پنانا تھا وہ انہوں نے بنایا ہی نہیں۔ مقامی عوام نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔
عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بے توجہی اور لاپرواہی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اگر بارش ہو تو یہ علاقہ سیلاب جیسا منظر پیش کرتا ہے۔