ETV Bharat / state

انفرادی استعمال کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمدات فیس ختم - انفرادی استعمال کےلیے آکسیجن کنسنٹریٹر

حکومت نے انفرادی استعمال کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمدات فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے۔

انفرادی استعمال کےلیے آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمدات فیس ختم

author img

By

Published : May 1, 2021, 5:36 PM IST

حکومت کے فیصلے سے گھریلو سطح پر آکسیجن کنسنٹریٹر کی فراہمی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کنسنٹریٹر کو درآمدات فیس سے آزاد اشیا کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس سے ای کامرس، ڈاک یا کوریئر سے آکسیجن کنسنٹریٹر غیرملکوں سے بھارت میں منگوایا جا سکتا ہے اور اس پر کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔

کسٹم ڈیوٹی میں اسے 'تحفہ' کے زمرے کے تحت چھوٹ ملے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ چھوٹ 31 جولائی 2021 تک موثر رہے گی۔ غیر ملکی تجارت ڈائریکٹوریٹ نے اس کے لئے غیر ملکی تجارت پالیسی 20-2015 میں تبدیلی کی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.