ETV Bharat / state

coronavirus: مغربی بنگال میں شرح اموات اور یومیہ کیسز دونوں میں کمی - west bengal covid cases

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور اموات شرح میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

Covid
Covid
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 10:27 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے. گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 7،002 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب 107 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت نے کہا ‘یومیہ شرح اموات اور کورونا کے نئے کیسز دونوں میں نمایاں کمی آئی ہے. نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے اور اموات شرح میں کمی ایک مثبت اشارہ ہے. شرح اموات میں کمی آجاتی تو کورونا کیسز میں بہتری کہی جا سکتی ہے. ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی قیمت پر یومیہ موت کی تعداد سو سے کم ہو جائے’.

اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر

شمالی 24 پرگنہ :1438

کولکاتا :645

جنوبی 24 پرگنہ :390

ہوڑہ :471

ہگلی :393

جلپائی گوڑی :543

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،19،130 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 15،159 افراد کی موت ہو گئی ہے.

دوسری طرف کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 13،78،419 تک پہنچ چکی ہے۔ ریاست میں کورونا ویکسین پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ، 33 ہزار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.