بی جے پی ضلع صدر بانڈی پورہ ، عبدالرحمن ٹیکری کی قیادت میں بی جی پی ہیڈ آفس بانڈی پورہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شیڈول کاسٹ یا نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل پر غور کیا گیا اور انہیں حل کرنے کے پر زور دیا گیا۔
اس موقعے پر مہیلا مورچہ بی جے پی بانڈی پورہ کی ضلع صدر ناہیدہ قمر طلعت ، انجینئر طاہر حنیف ، عادل بہرو ، ایس ٹی مورچہ کے ضلع صدر ریاض احمد اور دیگر کئی بی جے پی کارکنان اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ایس ٹی طبقے کے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ان افراد نے ایس ٹی کے دائرے میں آنے والے افراد کے مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ میٹنگ میں شامل بی جے پی کے رہنما نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے سارے مسائل ضلع انتظامیہ اور اگر ضرورت پڑی تو بی جے پی کی اعلی قیادت کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔
میٹنگ کے دوران کئی افراد نے کہا کہ وہ کئی سال سے فوج کے ساتھ بحثیت پورٹر کام کرکے اپنے اہل عیال کے لئے روزی روٹی کماتے تھے تاہم اس سال ضلع انتظامیہ نے ان کے ویری فکیشن کا عمل روک دیا جس کے باعث وہ اس کام سے محروم ہوگئے اور ان کی مالی حالت پر بہت برا اثر پڑا۔
تاہم بی جے پی رہنما عبدالرحمن ٹیکری نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی اعلی قیادت کے ساتھ اس اہم مسلے کا حل نکالنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔