بیدر سے بینگلور کے لیے ٹرین اور بس سے جانے کے لیے جہاں 14 گھنٹے درکار تھے وہیں اس ہوائی پرواز سے صرف دو گھنٹے میں بنگلور تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
بیدر میں ایرپورٹ کے افتتاح کے بعد عوام میں کافی خوشی دیکھی جا رہی ہے. آج جب پہلی بار یہاں سے پرواز شروع ہوئی تو لوگوں میں کافی جوش دیکھا گیا.
مختلف پارٹیوں کے سیاسی قائدین نے آج بیدر سے بنگلور کے لئے روانہ ہوئے جن میں بی جے پی کا رہنما سدرام، بنڈا پا قاسم پور رکن اسمبلی بیدر ساؤتھ، پورنما صدر گیان سودھ پبلک اسکول و دیگر نے بیدر سے بنگلور پرواز شروع کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ہمیں بنگلور جانے کے لیے کافی سہولت ہوئی ہے اور اس ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد شہر بیدر کا محکمہ سیاحت کو کافی مدد ملے گی. اس کے علاوہ صنعتکاری میں بھی اضافہ ہوگا.