ETV Bharat / state

کولکاتا: گورنر کو 'انکل ' کہہ کر پکارنے پر تنازع - ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا کے گورنر جگدیپ دھنکر کو انکل کہہ کر پکارنے پر سیاسی حلقوں میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا.

Dhankar
Dhankar
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 10:37 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی تنازعات کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ آج تک جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات سے متنازع بیان بازی، تنازعات کو ہوا دینا اور دل بدل کھیل کا بنگال کی سرزمین پر آج تک زور شور سے جاری ہے۔

اسی درمیان ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا کے گورنر جگدیپ دھنکر کو انکل کہہ کر پکارنے پر سیاسی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا مویترا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گورنر جگدیپ دھنکر جی آپ ایک بار دہلی سے گھوم کر آئیے پھر ترقی مل جائے گی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ‘آب جب جب دہلی گئے اس وقت بنگال کو نقصان اور آپ کو زیادہ فائدہ ہوا ہے اور یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے’۔

دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر ریاست کے آئینی سربراہ ہیں. سوچ سمجھ کر ان کے بارے میں بولا جائے۔ ترنمول کانگریس کے سبھی رہنما گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف اسی طرح بیان بازی کرتے ہیں'۔

بی جے پی کے ترجمان سومیک لہری کا کہنا ہے ‘گورنر جگدیپ دھنکر حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اسی وجہ سے انہیں ہدف تنقید بنایا جاتا ہے’۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کنال گھوش نے کہا ‘گورنر جگدیپ دھنکر بیان بازی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ ان کے بارے میں کچھ نہیں جا سکتا ہے’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.