وزیر داخلہ امت شاہ اپنے مغربی بنگال دورے کے دوسرے اور آخری دن کافی مصروف رہے.
شمالی 24پرگنہ ضلع کے دورے کے دوران امت شاہ نے آج متوا سماج کے رہنماوں سے ملاقات کی.
اس دوران امت شاہ نے متوا سماج کے رہنما کے گھر میں دوپہر کا کھانا کھایا.
امت شاہ کو کھانے میں روایتی ماچھ بھاجہ, دال ,بھات اور پاپڑ دیا گیا. میٹھے میں رس گلہ اور مشٹی دوی(میٹھا دہی) بھی دیا گیا .
کھانے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے متوا سماج کے رہنماوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.
وزیر داخلہ نے پدم بھوسن ایوارڈ یافتہ پنڈت ارجن چکرورتی سے بھی ملاقات کی. پنڈت ارجن چکرورتی بھارت کے سب سے مشہور (vocalist) ہیں.
وزیر داخلہ امت شاہ اور متوا سماج کے رہنماوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی یہ منظر عام نہیں آ سکی ہے.
قیاس آرائی ہے کہ متوا سماج کے لوگ بنگلہ دیش سے بھارت آئے ہیں. لمبے عرصے تک بھارت میں رہنے کے باوجود انہیں شہریت نہیں ملی ہے.
متوا سماج اس کے لئے برسوں سے جدوجہد کر رہا لیکن اب تک انہیں بھارتی شہری تسلیم نہیں کیا گیا .
واضح رہے کہ شمالی 24پرگنہ ضلع میں تقریباً 70 لاکھ متوا سماج کے لوگ رہتے ہیں.
متوا سماج کے لوگوں نے شہریت کی بنیاد پر ہی گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار شابتین ٹھاکر کو رکن پارلیمان بنانے میں اہم رول کردار ادا کیا تھا
حکمرانی جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے متوا سماج کے ووٹوں کو حاصل کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے.