ETV Bharat / state

پولیس پر زیادتی کا الزام - ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے بٹھور تھانہ علاقے میں ایک ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر ملزم کو بے دردی سے پیٹنے اور اس کے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کا الزام لگایا ہے۔ نوجوان کو نازک حالت میں میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس پر زیادتی کا الزام
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 7:40 AM IST

Updated : Apr 3, 2019, 9:44 AM IST

متأثرہ شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ قتل کے ایک معاملے میں پولیس نے اسے اور ایک دیگر شخص کو حراست میں لیا تھا وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے بذات خود اپنی پینٹ میں آگ لگائی ہے۔

متأثرہ کے اہل خانہ کے مطابق پانچ دن قبل مندھنا چوکی کےسامنے سے گذرنے والی کانپور، فرخ آباد ریلوے لائن کے کنارے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی۔ اس معاملے میں بٹھور کے تھانہ انچارج سدھیر پوار نے ضلع اناو کے مونو اور سونونشاد کو حراست میں لیا تھا۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ دونوں کو بے رحمی سے پیٹا گیا اور ان کے جسم کے نچلے حصے میں پٹرول ڈال کر کرنٹ لگا دیا گیا۔جس سے مونو کے جسم میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے سونو اور مونو نے ساری حقیقت بیان کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کا دعوی ہے کہ ایک نوجوان نے خود اپنی پینٹ میں آگ لگا لی تھی وہیں سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اننت دیو نے اس معاملے میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Apr 3, 2019, 9:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.