مرکزی حکومت نے آٹھ جون سے تمام عبادت گاہوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
شہر حیدرآباد بزرگان دین کا شہر ہے انھیں میں سے ایک معروف درگاہ حضرت یوسفینؒ کی بارگاہ میں روزانہ ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں۔
درگاہ کے متولی سید حسینی نظام بابا نے تلنگانہ وقف بورڈ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکزی حکومت کی گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے درگاہ کے بیرونی حصہ میں سنیٹائزر اور دیگر تحفظ کی دیگر اشیاء فراہم کریں۔
نظام بابا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ میں زائرین کو تین منٹ سے زیادہ وقت نہیں دیا جائے گا، عقیدت منسدوں کو وضو اپنے گھر سے بناکر آنا ہوگا ساتھ ہی سوشل ڈسٹنس پر عمل کرنا لازمی ہے اس کے علاوہ درگاہ پر پھول چڑھانے کی اجازت ہے۔