ETV Bharat / state

YSRCP Leaders Stabbed Ex TDP Corporator وائی ​​ایس آر سی پی رہنماؤں کا ٹی ڈی پی کے ریاستی سکریٹری پر حملہ

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 5:04 PM IST

زخمی تیلگو دیشم پارٹی رہنما کا ابتدائی علاج ایل وی پرساد آئی ہسپتال، وجئے واڑہ میں کیا گیا۔ تیلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد کے ایل وی پرساد آئی ہسپتال انہیں منتقل کریں اور بہتر علاج فراہم کرائیں۔ YSRCP Leaders Stabbed Ex TDP Corporator

YSRCP Leaders Stabbed Ex TDP Corporator
YSRCP Leaders Stabbed Ex TDP Corporator

وجئے واڑہ: وائی ایس آر سی پی رہنماؤں نے تیلگو دیشم پارٹی کے ریاستی سکریٹری اور وجئے واڑہ کے سابق کارپوریٹر چنوپتی گاندھی پر حملہ کیا اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ جب مقامی لوگ آئے تو وہ گاندھی کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ وجئے واڑہ کے 9 ویں ڈویژن میں ہفتہ کی شام لوہے کی سلاخ سے حملہ کرنے کے بعد گاندھی کی دائیں آنکھ مکمل طور پر خراب ہوگئی۔ YSRCP Leaders Stabbed Ex TDP Corporator

ابتدائی علاج ایل وی پرساد آئی ہسپتال، وجئے واڑہ میں فراہم کیا گیا۔ تیلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نے رہنماوں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد کے ایل وی پرساد آئی ہسپتال انھیں منتقل کریں اور بہتر علاج فراہم کرائیں۔ انہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ گاندھی ٹی ڈی پی کی جانب سے وجئے واڑہ شہر کی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ وہ 4 بار کارپوریٹر کے طور پر کامیاب ہوئے۔ اس وقت ان کی بیوی کانتیسری وجئے واڑہ 9ویں ڈویژن کی کارپوریٹر ہیں۔ وائی ​​ایس آر سی پی کے چند لیڈر ہفتہ کو اس وقت پہنچے جب گاندھی شام 5 بجے کے قریب پائپ لائن لیکیج کی شکایات کی نگرانی کر رہے تھے۔ ڈویژنل وائی ایس آر سی پی صدر گڈے کلیان، ویلوری ایشورا پرساد، سبو، اور چار دیگر نے ایک ساتھ گاندھی پر حملہ کیا۔ حملہ کرنے والوں نے کہا ''ہم تمہیں مار ڈالیں گے۔ ہمیں کون روکے گا؟ تم وہ کام کیوں کر رہے ہو جو ہماری حکومت نے منظور کیا ہے؟''، انہوں نے گاندھی کو دھمکی دی اور اسے لاٹھیوں اور پتھروں سے مارا اور گھونسے مارے۔ TDP Leader Attacked by YSRCP Leaders

یہ بھی پڑھیں: Two People Arrested With 7kg Heroin چالیس کروڑ کی ہیروئن کے ساتھ دو افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.