وائی ایس شرمیلا نے تُنگاترتی منڈل کے ویلوگاپلی دیہات میں اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔ YS Sharmila's Yatra Enters 41st day انہوں نے ناگارم منڈل پستالاکراس روڈ پر 11بجے دن اس یاترا کا آغاز کیا۔ اس یاترا کے دوران انہوں نے ریاست کے بیشتر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے نوجوانوں کے مسائل کی بھی سماعت کی۔شرمیلا کی یاترا پر عوام کا بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔یاترا کے دوران عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ شرمیلا حکومت کی ناکامی کو عوام کے درمیان لے جارہی ہیں۔
یواین آئی