ETV Bharat / state

شرمیلا ضلع ورنگل کے رہنماوں سے ملاقات کریں گی آج - تلنگانہ کی خبریں

وائی ​​ایس شرمیلا بدھ کے روز مشترکہ ضلع ورنگل کے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مداحوں سے ملاقات کریں گی۔ شرمیلا کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حیدرآباد کے لوٹس پونڈ میں منعقدہ اجلاس میں مشترکہ ضلع کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی۔

شرمیلا ضلع ورنگل کےرہنماوں سےملاقات کریں گی آج

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 12:01 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ کی بہن وائی ایس شرمیلا تلنگانہ میں نئی پارٹی کے قیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اضلاع کے رہنماوں اور وائی ایس آر کے مداحوں سے مل رہی ہیں۔ شرمیلا آج ضلع ورنگل کے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مداحوں سے ملاقات کریں گی۔

وائی ​​ایس شرمیلا کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حیدرآباد کے لوٹس پونڈ میں منعقدہ اجلاس میں مشترکہ ضلع کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی۔

شرمیلا کے حامی کونڈا راگھوارڈری نے کہا کہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد، جس میں تقریبا 1100 اہم رہنما شامل ہیں، اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ شرمیلا کے والد متحدہ آندھراپردیش کے وزیر اعلی تھے جو 2009 میں ایک حادثہ میں فوت ہو گئے تھے۔ مذکورہ رہنما عوام درمیان ہردل عزیز رہنما تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.