حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایک اور مسلم شخص نے فینانسرز سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ 31 سالہ نظام الدین نے کچھ بینکوں سے قرض حاصل کیا تھا تاہم گزشتہ 6 ماہ سے بیروزگار نوجوان قسط ادا کرنے سے قاصر تھا۔ خودکشی سے قبل نظام الدین نے ویڈیو بناکر بتایا کہ وہ انتہائی مقروض ہوچکا ہے اور اب وہ قرض ادا نہیں کر پارہا ہے، لہٰذا اس کے پاس کوئی دوسری صورت نہیں بچی اور اسی لیے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہورہا ہے۔ مرنے سے پہلے اس نے ویڈیو بنائی اور اپنے ماں، باپ، بیوی اور بچوں سے معافی کی خواہش کا اظہار کیا۔ Youth Committed Suicide due to Debt in Hyderabad
یہ بھی پڑھیں:
نظام نے بتایا کہ اس نے کچھ بینکوں سے قرض حاصل کیا تھا لیکن اب وہ قسطیں ادا کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے فینانسرز کا دباؤ ان پر بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ حیدرآباد میں آئے دن اس طرح کے واقعات سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نظام الدین کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ گھریلو کام کاج کرکے گھر چلارہی تھی جب کہ ان کے دو بچے بھی ہیں۔