ETV Bharat / state

”نوجوان،ٹی آرایس پارٹی کے سپاہی“ - تلنگانہ کی خبریں

دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر اناج پور،تماکاپلی دیہاتوں کے بی جے پی کے کارکنوں اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں حکمران جماعت ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی۔

”نوجوان،ٹی آرایس پارٹی کے سپاہی“
”نوجوان،ٹی آرایس پارٹی کے سپاہی“
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 2:51 PM IST

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ نوجوان،ٹی آرایس پارٹی کے سپاہی ہیں۔

ضلع سدی پیٹ کے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر اناج پور،تماکاپلی دیہاتوں کے بی جے پی کے کارکنوں اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں حکمران جماعت ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی۔

راو نے ان نوجوانوں کو پارٹی کا گلابی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان، ٹی آرایس پارٹی کی حمایت کررہے ہیں، اسی لئے نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹی آرایس میں شامل ہورہی ہے۔

انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنما اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس نے ان افراد کو ان کی خدمات کو تسلیم نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ جو صرف انتخابات کے وقت ہی نظر آتے ہیں ان کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش کے ایمسیٹ نتائج جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.