ETV Bharat / state

حیدرآباد: بے قابو کار کی ہلچل میں نوجوان ہلاک - بے قابو کار حادثے کا شکار

گوتم نامی نوجوان جو حالت نشہ میں تھا، نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک پر ٹریفک سگنل اور پھر بعد ازاں ایک اور کار سے ٹکراگئی۔

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:30 PM IST

حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک کار نے آج صبح دہشت مچادی۔

گوتم نامی نوجوان جو حالت نشہ میں تھا، نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار سڑک پر ٹریفک سگنل اور پھر بعد ازاں ایک اور کار سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں کار میں موجود سندیپ نامی نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کار چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔یہ کار، ساگر روڈ سے ابراہیم پٹنم کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

پولیس نے کار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.