ڈاکٹر حسن الدین احمد آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے- وہ آندھرا پردیش وقف بورڈ اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین بھی رہے- انہوں نے انگریزی شاعری کے منظوم اردو تراجم پر تحقیق کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔

شہر حیدرآباد کی قدآور علمی شخصیت ڈاکٹر حسن الدین احمد، نواب دین یار جنگ بہادر کے فرزند اور نواب رکن الدین احمد، اکاؤنٹنٹ جنرل، ریاست حیدرآباد کے داماد تھے-
ڈاکٹر حسن نے اردو میں کئی کتابیں لکھی ہیں- ان میں ورق ورق جستجو (مضامین کا مجموعہ)، ہندوستان کا معاشرتی نظام، اردو الفاظ شماری، فطری علاج کے علاوہ انجمن، محفل اور مجلس، خاکوں کے اہم اور دلچسپ مجموعے وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر کتب تاریخ جامعہ عثمانیہ، احسن البیان فی علوم القرآن اور آزادی ہند کے آخری دور میں مسلمانوں کے مسائل وغیرہ حوالے کی حیثیت رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر حسن الدین احمد حیدر آباد کے رہنے والے تھے۔ انھوں نے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے حاصل کیں تھی۔
معروف اسکالر مجتبی فاروق کے مطابق ' ڈاکٹر حسن الدین احمد قرآن مجید کے شیدائی تھے۔ قرآن کو عام فہم زبان میں اور جدید اسلوب اور اپروچ میں پیش کرنے کا بھی کام انجام دیا ہے ۔
جدید تعلیم یافتہ طبقہ میں ایسے چند ہی لوگ ہیں جنھوں نے قرآن میں غوطہ زن ہو کر نئی نسل کو قرآن سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔ ان میں ڈاکٹر اسرار احمد، خرم مراد ،ڈاکٹر عبد الرحیم قدوائی اور پروفیسر مستنصر میر بطور خاص قابل ذکر ہیں ۔
ڈاکٹر حسن الدین کا بھی اگر ان ہی میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔'
ڈاکٹر حسن نے قرآنیات پر اچھا خاصا کام کیا ہے اور کئی اہم کتابیں لکھیں جن کے نام یہ ہیں :
》Introducing to Quran : How to Study and Understand to Quran
》A new Approach to the Study of the Quran
》An Easy way to the Undersatanding of the Quran
》A brief history of Islam ( 720 صفحات )
》A new Approach to the study of Qur'an
》A concise history of Islam
( essay on the religio - political history of Islam )
ان کے علاوہ ان کی دو اہم کتابیں مقبول ہیں اور یہ دونوں کتابیں اسلامی تاریخ پر ہیں، جن کے نام یہ ہیں :
》A Concise History of Islam
》A Brief History of Islam