ETV Bharat / state

یومِ خواتین پر تلنگانہ حکومت نے کیا تعطیل کا اعلان - سومیش کمار

تلنگانہ حکومت نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریاست میں تمام خواتین سرکاری ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا۔

یومِ خواتین پر تلنگانہ حکومت نے کیا تعطیل کا اعلان

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 7:42 AM IST

دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کےطور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے 8 مارچ کو ریاست میں تمام خواتین ملازمین کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ہے، اعلان میں کہا گیا ہے کہ خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اتوار 7 مارچ کو وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ریاستی حکومت نے ریاست میں تمام خواتین ملازمین کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت کی جنہوں نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلیٰ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ، "خواتین تمام شعبوں میں مردوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ آبادی کا پچاس فیصد آبادی والی خواتین، اگر انہیں موقع دیا جاتا تو وہ دنیا کو حیرت زدہ کرنے والے کام انجام دے سکتی ہیں۔" واضح رہے کہ ریاستی حکومت خواتین کو ترقی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ، اس میں خواتین کی حفاظت کے لیے شی ٹیموں کی تشکیل، بوڑھی خواتین کے لیے پینشن اسکیم، اکیلی عورت اور بیوہ خواتین کے لئے پینشن، شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات، کے سی آر کِٹس جیسی اسکیمیں، آنگن واڑی اساتذہ سچر آشا ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ جیسے امور شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.