پولیس کے مطابق خاتون کی شادی 6 ماہ قبل سافٹ ویرانجینئر راگھو سے ہوئی تھی۔ یہ جوڑا سشماسائی نگر میں مقیم تھا۔
تفصیل کے مطابق شادی کے بعد سے ہی ان میں اختلافات پیداہوگئے تھے۔ہفتہ کی شب بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نےعمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شب پیش آیا، جبکہ خاتون کی شناخت نویدیتا کے طورپر کی گئی ہے۔
خاتون کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ہی خاتون نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس مذکورہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔