ETV Bharat / state

'انٹرمیڈیٹ نتائج‘ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی'

ریاست تلنگانہ کی جماعت ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بے قاعدگیوں کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف ریاستی حکومت کارروائی کرے گی جس کے نتیجے میں 18طلبہ نے خودکشی کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2019, 5:21 PM IST

ktr

یہ کارروائی ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی سہ رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

انہو ں نے ٹیوٹر پر آج کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ایک طرف جہاں انہوں نے طلبہ کی خودکشی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا تو وہیں انہو ں نے اسے ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ذمہ افراد کو سزادی جائے گی۔

انہوں نے کہا میں بھی ایک والد ہوں اور میں اپنے بچوں سے محروم افراد کے دکھ کو سمجھ سکتا ہوں ۔

انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کو جواب دہ بنانے کے لئے تجاویزپر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ داخلی تادیبی کمیٹی کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

تارک راماراو نے ان سے سوالات کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کو مزید پیچیدہ نہ بنائیں۔

اس سوال پر کہ آیا ریاستی حکومت سی بی ایس ای کے خطوط پربورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ذریعہ بہتر تعلیمی نظام کی منصوبہ بندی کررہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس مسئلہ پر فیصلہ کرے گی۔

کے ٹی راما راو جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں سے آج سوشیل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے۔

ان سوالات میں ریاست میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں جیسے اہم سلگتے مسئلہ پربھی سوالات کئے گئے۔

ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا کے سی آر انٹرمیڈیٹ بورڈ پر پابندی کا منصوبہ رکھتے ہیں؟

آیا یہ بات صحیح ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ہمیں‘ ہماری ریاست میں بہتر تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔

ٹوئیٹر پر ان کوفالو کرنے والے ایک اور شخص نے یہ پوچھاکہ حکومت پرائیویٹ اسکول اور کالجس کے مافیا کو کیوں کنٹرول نہیں کررہی ہے؟

اگر ریاست میں سی بی ایس ای کے طرز تعلیم پر عمل کیا گیا تو ہمیں خوشی ہوگی۔

کے ٹی راماراو نے ایسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ریاستی حکومت کرے گی؟

مختلف موضوعات پر کے ٹی راماراو سے پوچھے گئے سوالات پر ملے جلے ردعمل کا انہوں نے اظہار کیااور اپنے انداز میں بیشتر سوالات کے جوابات دیئے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ktrtelangana
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.