ETV Bharat / state

کے سی آر کو کیوں ووٹ دیا جائے؟ وجئے شانتی کے طنزیہ سوالات - سیاسی رہنماوں کا ایک دوسرے پر الزام تراشی

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی رہنماوں کا ایک دوسرے پر الزام تراشی کا دور جاری ہے۔ ریاست میں بی آر ایس، بی جے پی اور کانگریس تینوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہیں۔ Assembly elections on 30 Nov in Telangana

congress leader vjiayashanti
congress leader vjiayashanti
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 1:44 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی لیڈر وجئے شانتی نے طنزیہ طور پر پوچھا کہ عوام وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کو کیوں ووٹ دیں؟ انہوں نے میدک اسمبلی حلقہ کے کانگریسی امیدوار ایم روہت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے کئی سولات کئے۔ وجئے شانتی نے جذباتی انداز میں کہا کہ کیا کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کی بے ضابطگیوں پر کے سی آر کو ووٹ دیا جائے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ تلنگانہ میں شراب کی دکانات قائم کرتے ہوئے بہنوں کو پریشان کرنے والے چندر شیکھر راو کو ووٹ دیا جائے؟ طلبا کو منشیات کا عادی بنانے پر ان کو ووٹ دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی کی مختص اراضیا ت پر قبضہ کرنے پر انہیں ووٹ دیاجائے؟بے روزگاری کے فائدہ پر کیا۔ انہیں وو ٹ دیا جائے؟ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر کیا کے سی آر کو ووٹ دیا جائے؟

مزید پڑھیں: اداکارہ وجے شانتی تلنگانہ میں کانگریس کی چیف کنوینر مقرر

واضح رہے کہ اداکارہ سے سیاست داں بنی وجے شانتی حال ہی میں بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئیں ہیں کانگریس میں شامل ہونےکے دوسرے دن ہی انہیں انتخابی رابطہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.