ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی راجستھان، چھتیس گڑھ یا مدھیہ پردیش میں اقلیتوں سے جڑے اعلان کیوں نہیں کرتی ہے: اویسی - اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم 9 سیٹوں پر قسمت

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم 9 سیٹوں پر قسمت آزما رہی ہے۔ خود اسد الدین اویسی گھر گھر جا کر پارٹی امیدواروں کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس دوران اویسی تلنگانہ میں کانگریس کی اقلیتوں میں دلچسپی اور تلنگانہ کانگریس کے انتخابی منشور میں اقلیتوں سے کیے گیے وعدوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ Asaduddin Owaisi reacts to the Telangana Congress manifesto

Owaisi on Telangana Congress manifesto
Owaisi on Telangana Congress manifesto
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 11:59 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ٹی آر ایس ، کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم بھی اپنے 9 امیدواروں کے لیے پورا دم کھم لگا رہی ہے۔ ہمیشہ کی طرح مجلس اتحادلمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے انتخابات کی کمان اپنے ہاتھ میں تھام رکھی ہے۔ پرانے شہر حیدر آباد میں اسد الدین اویسی گھر گھر جا کر ایم آئی ایم کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ چونکہ پرانا شہر حیدر آباد ایم آئی ایم کا گڑھ تسلیم کیا جاتا ہے اس لئے یہاں اسدالدین اویسی کا والہانہ استقبال کیا جارہا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی، پارٹی کے نامپلی کے امیدوار ماجد حسین کے ساتھ ووٹ مانگتے نظر آئے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے اس دوران تلنگانہ کانگریس کے منشور پر ردعمل ظاہر کیا اور سوال کیا کہ کانگریس پارٹی راجستھان، چھتیس گڑھ یا مدھیہ پردیش میں اقلیتوں سے جڑے اعلان کیوں نہیں کرتی ہے۔

  • #WATCH | Telangana Elections | AIMIM president Asaduddin Owaisi reacts to the Telangana Congress manifesto and questioned why the Congress party does not give minority declaration in Rajasthan, Chattisgarh or Madhya Pradesh. pic.twitter.com/d43OrlOq73

    — ANI (@ANI) November 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:اسد الدین اویسی کا راہل گاندھی کو چیلنج

واضح رہے کانگریس نے تلنگانہ کے اپنے انتخابی منشور میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ کانگریس کے منشور میں نوجوان خواتین کی شادی کے لیے 1 لاکھ روپے، اندراما کے تحفے کے طور پر 10 گرام سونا اور زرعی استعمال کے لیے 24 گھنٹے مفت بجلی شامل ہے۔ کانگریس نے تلنگانہ تحریک کے شہیدوں کے اہل خانہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ ایک خاندان کو سرکاری ملازمت، کارکنوں کے خلاف مقدمات کا خاتمہ اور 250 مربع گز کے مکان کی الاٹمنٹ کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.