ETV Bharat / state

'مسعود اظہر پر وزیراعظم نے 'سمجھوتہ' کیوں کیا'؟ - پٹھان کوٹ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی پر 'سمجھوتہ' کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

asaduddin owaisi
author img

By

Published : May 2, 2019, 7:42 PM IST

اویسی نے کہا کہ'پلوامہ، اری، پٹھان کوٹ حملے مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ میں وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیوں یہ 'سمجھوتہ' کیا گیا؟'

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ' چین سے آپ نے کیا 'سمجھوتہ' کیا؟ 2008 میں حافظ سعید کو بلیک لسٹ کیا گیا، کیا وہ پبلک میٹنگ نہیں کرتا؟ کیا اس کی پارٹی الیکشن نہیں لڑی؟ یقیناً بلیک لسٹ ہوا ہے مگر اس کو اگر دعویٰ کر رہے ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، یہ کامیابی نہیں ہے ابھی۔'

مسعود اظہر پر وزیراعظم نے 'سمجھوتہ' کیوں کیا؟: اویسی

اویسی نے الزام عائد کیا کہ 'آپ نے پلوامہ اور پارلیمنٹ پر حملے کا ذکر نہیں کیا جس کے لیے مسعود اظہر ذمہ دار تھا۔ آپ نے اس پر 'سمجھوتہ' کیا ہے۔ ہمیں بتائیے کہ چین سے کیا 'سمجھوتہ' کیا ہے۔(انہیں مسعود کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے راضی کرنے کے لیے)

اویسی نے کہا کہ 'یہ گورے لوگ دونوں طرف سے کھیل کھیل رہے ہیں۔ ایک طرف یہ پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ان کی حصولیابی ہے تو دوسری طرف وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری حصولیابی ہے۔ چین دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ ان کی حصولیابی ہے جبکہ امریکی سکریٹری کہہ رہے ہیں کہ یہ ان کی حصولیابی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ اس سے بھارت متاثر ہوا ہے۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.