ETV Bharat / state

Ramadan 2023 کھجور کی اہمیت اور اس کے طبی فوائد - کھجور کے فوائد

روزے دار رمضان میں کھجور سے افطاری کرتے ہیں اور کھجور سے افطار کرنے کی مذہبی اہمیت اور کئی طبی وجوہات ہیں۔

افطار کے وقت کھجور کھانے کے فوائد
افطار کے وقت کھجور کھانے کے فوائد
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:05 AM IST

Updated : Mar 31, 2023, 12:33 PM IST

حیدر آباد: رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں اور روزے اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک بنیادی رکن اور اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ اس دوران دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھ رہے ہیں۔ مسلمان رمضان المبارک میں صبح سحری کرتے ہیں اور پھر سارا دن روزہ رکھنے کے بعد شام کو روزہ کھولتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ روزہ دار افطار میں کھجور کیوں استعمال کرتے ہیں، بتادیں کہ افطار میں کھجور کا استعمال کرنے کی مذہبی اور کئی طبی وجوہات ہیں۔ مذہبی نقطہ نظر سے رمضان میں کھجور سے روزہ کھولنا سنت رسول ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کو پسند فرماتے تھے اور کھجور سے ہی افطار کیا کرتے تھے۔ اسی لیے آج بھی روزہ دار سنت کے مطابق کھجور کھا کر افطاری کرتے ہیں۔

کجھور سے افطاری کرنے کی طبی وجہ بھی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھجور کھانے سے جسم کو فورا اینرجی ملتی ہے کیونکہ دن بھر روزہ رکھنے سے اینرجی لیول کم ہوجاتا ہے ۔ اس لیے کھجور کھائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور ہاضمے کے لیے بھی بہتر ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ کھجور فائبر، آئرن، کیلوریز، پروٹین، وٹامنز اور کاپر سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف کھجور کھانے سے جسم کو دن بھر فائبر کی مطلوبہ مقدار مل سکتی ہے۔ کھجور کھانے سے جسم کو کافی توانائی ملتی ہے جس کی وجہ سے دن بھر روزے رکھنے سے پیدا ہونے والی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Khajoor Price Hike رمضان المبارک سے قبل ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ

Last Updated : Mar 31, 2023, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.