ETV Bharat / state

ہائی کورٹ کا سوال: طبی عملہ کورونا سے متاثر کیوں ہو رہا ہے - medical staff affected from corona

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی کہ پی پی ای کٹس اور دیگر حفاظتی اشیاء کے باوجود کچھ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا وائرس سے کیوں متاثر ہورہا ہے۔؟

طبی عملہ کورونا سے متاثر کیوں ہورہا ہے: ہائی کورٹ

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:05 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی کہ پی پی ای کٹس اور دیگر حفاظتی اشیاء کے باوجود کچھ ڈاکٹرس اور طبی عملہ کورونا وائرس سے کیوں متاثر ہورہا ہے۔؟ عدالت نے حکومت کو حفاظتی کٹس، ماسک، دستانوں کی فراہمی، کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی صحیح تعداد اور کورونا وباء کو ختم کرنے کیلئے کئے جارہے اقدامات پر 8 جون تک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

حکومت کے خلاف عدالت کے احکامات کو نظر انداز کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے کیسز پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ججز نے نکتہ چینی کی ہے کہ کس طرح ڈاکٹرز او رطبی عملہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان او رجسٹس وجے سین پر مشتمل دو رکنی بنچ ریٹائرڈ ڈی ایم ایچ او راجندر او رریٹائرڈ پروفیسر ایل ویشوایشوریا کی جانب سے دائر کردہ عرضیوں کی سماعت کررہے تھے۔ درخواست گذاروں کے وکیل سی ایچ پربھاکر نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود حکومت ڈاکٹر، میڈیکل طلباء اور دیگر پروفیشنلس کو پی پی ای کٹس اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا۔

ہائی کورٹ نے حکومت کو 8 جون تک تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.