ETV Bharat / state

سرحد پر فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے؟ - اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسملین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھارت اور چین کے مابین ہوئے تصادم میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر سوالیہ لہجے میں کہا کہ ان فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے۔

owaisi
owaisi
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 5:34 PM IST

گزشتہ روز لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی اور چینی افواج کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں ایک کرنل سمیت 20 بھارتی جوان ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول اور ہر شخص چین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

رکن پارلیمان اسد الدین اویسی

اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو عوام کے روبرو آکر یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ بھارتی حکومت نے چین کے خلاف ابھی تک کیا کاروائی کی ہے اور چین بھارتی کی کتنی زمین پر قبضہ کر چکا ہے۔

اسد اویسی نے کہا کہ 'وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے کہ آخر 20 بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اپریل ماہ سے ہی سرحد پر بھارتی اور چینی فوج کے مابین حالات خراب چل رہے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی عوام کو یہی دلاسہ دے رہے ہیں کہ سرحد پر سب کچھ ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوان وادی میں بھارتی اور چینی افواج کے تصادم ہوا تھا جس میں 20 فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.