ETV Bharat / state

بیٹے نے ماں کی لاش کو فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا - کورونا انفکشن

آخری رسومات کے لئے رقم نہ ہونے پر ایک بیٹے نے اپنی ماں کی لاش کو فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے بنجارا ہلز علاقہ میں پیش آیا۔

بیٹے نے ماں کی لاش کو فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 1:24 PM IST

پولیس کو تھیلے میں ضعیف خاتون کی لاش دستیاب ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس ضعیف خاتون کی شناخت ضلع نظام آباد کے وانی منڈل کی 75 سالہ بھاگیرتی کے طور پر کی گئی ہے۔

اس کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ خاتون نظام آباد میں اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ رہتی تھی جو یومیہ مزدوری کا کام کرتا تھا۔ تاہم وہ حیدرآباد میں رہنے والے اپنے چھوٹے بیٹے رمیش کے پاس آئی تھیں جو واچ مین کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ خاتون گذشتہ چند دنوں سے بخار سے متاثر تھی اور دوائیں دینے کے باوجود اس کی موت ہوگئی۔ رمیش اپنی ماں کی موت پر کافی مایوس ہوگیا کیونکہ اس کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے اس کے پاس رقم نہیں تھی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس کو آبائی مقام لاش لے جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ لوگوں کو اس کورونا انفکشن کے پھیلنے کا خدشہ تھا۔ اسی دوران رمیش نے کہا کہ مکان مالک، اس کی ماں کی موت پر مسائل کھڑے کر سکتا تھا۔ اسی لئے اس نے اپنی ماں کی لاش کو تھیلے میں ڈال فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.