مغربی بنگال کے داخلہ سیکریٹری بی پی گوپالیکا نے مرکزی وزارت ہوا بازی کے سکریٹری پی ایس کھاروولا کو خط لکھ کرکہا کہ تجارتی اور غیر تجارتی دونوں پروازوں سے مغربی بنگال آنے والے تمام مسافروں کو کورونا ویکسین کا سرٹیفکٹ دکھانا ہوگا یا پھر انہیں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔
مسافروں کو بورڈنگ کے وقت اپنی مکمل ویکسی نیشن یا کورونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ روانگی کے 72 گھنٹوں کے اندر ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:کوروناوائرس کے سبب کولکاتا کا چاندنی مارکیٹ بھی متاثر
خیال رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہورہی ہے۔کل پیر کو 666نئے مریض سامنے آئے تھے اس طرح ریاست میں کورونا کے سرگرم مریضوں کی تعداد کم ہوکر 12,759ہوگئی ہے۔جب کہ کل 16,00افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز ریاست میں 3,18,805افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
یواین آئی