خیریت آباد جنکشن پر خوب صورتی کے کام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کررہے ہیں۔
خیریت آباد جنکشن کی تزئین کاری کے کام کے بعد یہ جنکشن اب مکمل طور پر نیا نظر آرہا ہے۔
ورٹیکل گارڈن کے نام سے بنائے گئے گارڈن کے قریب 'آئی لو حیدرآباد' ڈسپلے کیا گیا ہے۔ یہ کافی خوب صورت منظر پیش کررہا ہے۔
ورٹیکل گارڈن کے ساتھ تقریبا 14,000پودے لگائے گئے ہیں۔ اس کا جملہ صرفہ 25 لاکھ روپئے آیا ہے۔
وشویشورئیا کے مجسمہ کے سامنے لگایا گیا آبشار،سڑک استعمال کرنے والوں کے لئے بہتر منظر پیش کررہا ہے۔ اس کی مرمت اور تزئین نو تین لاکھ روپئے سے کی گئی ہے۔
اس مصروف جنکشن کو خوب صورت بنانے کا اہم پہلو خیریت آباد فلائی اوور پر نئی ایل ای ڈی لائٹس بھی ہیں۔ ساتھ ہی رنگ برنگے پھولوں کے پودے بھی لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف احتجاج
ایل ای ڈی لائٹس،پیدل راہرو پروجیکٹ اور پانی کے آبشار کے لئے بلدیہ کی جانب سے 40لاکھ روپئے صرف کئے گئے ہیں۔
اس طرح خیریت آبادجنکشن اب صد فیصد پیدل راہگیر دوست بن گیا ہے اور اس کی خوب صورتی کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔