تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے ریاست کے ایک متنازعہ رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ مذکورہ رہنما غیرقانونی اور فرقہ وارانہ جذبات پیدا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
تازہ طور پر انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ریاست میں پولیس کے ذریعہ بی جے پی رہنماوں اور کارکنوں پر مبینہ طور پر حملے بند نہ کیے گئے تو وہ وزیراعلی کے سی آر کے فارم ہاؤس پر حملہ کریں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ اپنے فارم ہاؤس تک محدود رہ کر ریاست میں حکمرانی کو بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ویویکانند جینتی کے انعقاد کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔وویکاننند کی جینتی پر فلیکسی لگانے والے بی جے پی کارکنوں پر پولیس نے حملہ کیا۔ جسے پورے ملک نے دیکھا۔
انہوں نے مقامی میونسپل کمشنر سے پوچھا کہ بی جے پی کارکنوں کے ویویکانند کے فیلکسیز لگانے کے فیصلے سے انہیں کیا پریشانی ہے؟۔
انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگاوں لاٹھی چارج واقعہ پر جواب دیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو متنبہ کیا کہ اگر جنگاؤں واقعے سے متعلق 24 گھنٹوں کے اندر ریاستی حکومت نےجواب نہیں دیا۔تو وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔