ETV Bharat / state

Telugu Desham Iftar Party ٹی ڈی پی دور اقتدار میں حیدرآباد میں فسادات نہیں ہوتے تھے: چندرا بابو نائیڈو

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 1:00 PM IST

آندھرا پردیش میں تیلگو دیشم پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تیلگو دیشم پارٹی کے مسلم رہنماؤں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے دور اقتدار میں مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ Telugu Desham Iftar Party

Etv Bharat
Etv Bharat

تلگو دیشم پارٹی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ رمضان کا مطلب نظم و ضبط ہے، اس ماہ مبارک میں سخاوت اور فیاضی کا اچھا امتزاج ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے شروع کی گئی اسکیموں اور پروگراموں کو یاد کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ جگن حکومت اقلیتوں کے خلاف متعصب ہے، انہوں نے مسلمانوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ چندرا بابو نے الزام لگایا کہ جگن حکومت نے مسلمانوں کے خلاف محاذ کھولا ہے اور مسلمانوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ ہراسانی سے تنگ آکر نندیال میں عبدالسلام نے اہل خانہ سمیت خودکشی کرلی۔

انہوں نے کہا کہ اردو کو دوسری سرکاری زبان بنانے کا سہرا ٹی ڈی پی کے سر ہے۔ تلگو دیشم پارٹی نے مرکزی دفتر این ٹی آر بھون کے قریب چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ ریاست کے مختلف حصوں سے مسلم اقلیتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار ڈنر پروگرام میں شریف، فاروق، نگول میرا اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ٹی ڈی پی چیف چندرا بابو اور ریاستی صدر اچنائیڈو نے مسلمانوں کے ساتھ نماز میں شرکت کی۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ حیدرآباد میں فرقہ وارانہ فسادات کو ختم کرنے والی تلگو دیشم پارٹی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ این ٹی آر ہی تھے جنہوں نے مسلم اقلیتوں کے غریبوں کی مدد کے لیے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن قائم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں کے بجائے حج ہاؤس تعمیر کرکے عازمین حج کو حیدرآباد سے سفرحج پر روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 2014 کے بعد وجئے واڑہ اور کرنول میں حج ہاوز بنائے گئے اور ان ہی کی حکومت میں کرنول میں اردو یونیورسٹی قائم کی گئی۔

مزید پڑھیں: 'ماہ رمضان پیار و محبت کا پیغامبر'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.