ETV Bharat / state

'حکومت ہر کسی کی مدد کے لیے تیار' - حکومت ہر کسی کی مدد کے لئے تیار ہے

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گذارنی پڑے گی۔ انہوں نے ماسک کا استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ بھی دیا۔

کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہوگا
کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا ہوگا
author img

By

Published : May 9, 2020, 5:43 PM IST

ہریش راؤ نے سدی پیٹ کے امبیڈکر نگر میں کرونا کرانتی تنظیم کی جانب سے محکمہ سیول سپلائز کے صدرنشین سرینواس ریڈی کے ساتھ 1400 افراد میں ضروری اشیا کی تقسیم کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ کورونا کی مشکل صورتحال میں بھی کئی عطیہ دہندگان عطیوں کی تقسیم کا سماجی کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ کہ ضلع سدی پیٹ گرین زون میں ہے لیکن ہمیں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت نہیں برتنی چاہئے۔ سدی پیٹ ضلع میں اب تک 12000 افراد کو امداد تقسیم کی گئی۔ ان مشکل حالات میں حکومت ہر کسی کی مدد کے لئے تیار ہے۔ دوسرے مرحلہ کی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 39 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2.74 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 13 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 59 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1921 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 17847 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.