ETV Bharat / state

KTR on Hijab,Halal: 'ہمیں حجاب یا حلال کے بجائے انفراسٹرکچر کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے'

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 6:53 PM IST

آئی ٹی وزیر تارک راما راو نے پڑوسی ریاست کرناٹک میں حجاب اور حلال کے مسئلہ پر جاری تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے پی سی سی صدر شیوا کمار سے کہا کہ ہمیں انفراسٹرکچر کے فروغ، آئی ٹی اور بی ٹی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے حجاب اور حلال کے مسئلہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ KTR on Infrastructure Development

حجاب یا حلال کے بجائے انفراسٹرکچر کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے

انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں حیدرآباد عالمی مرکز کے طورپر حالیہ برسوں کے دوران ابھرا ہے۔یہاں پر آئی ٹی کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے سبب حیدرآباد توجہ کامرکز بن گیا ہے۔بنگالوروکبھی انڈین سیلی کان ویلی کے طورپر مشہور تھا تاہم تلنگانہ کی تشکیل کے بعدسامنے آئے نتائج میں حیدرآباد آئی ٹی کے شہر میں تبدیل ہوگیا ہے۔اس پس منظر میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اور پڑوسی ریاست کرناٹک کے کانگریس سربراہ شیوکمار کے درمیان ٹوئیٹر پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔ KTR on Infrastructure Development

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل بنگالورو میں بنیادی سہولیات کی کمی کی شکایت ایک آئی ٹی کمپنی کے سی ای او نے ٹوئیٹر کے ذریعہ کی جس پر وزیر تارک راما راو نے اس سی ای او کو جواب دیا کہ وہ حیدرآباد آجائے جہاں پر مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اختراعات، بنیادی ڈھانچہ اور جامع ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

کرناٹک کے کانگریس سربراہ شیوکمار نے اس ٹوئیٹ کا جواب دیا اور کہا کہ وہ ان کا چیلنج قبول کرتے ہیں،سال 2023کے اواخر تک کانگریس، کرناٹک میں اقتدار پر واپسی کرے گی اور بنگالوروکی عظمت کو بھارت کے بہتر شہر کے طورپر بحال کیاجائے گا۔تارک راما راو نے اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے شیوکمار سے کہا کہ وہ کرناٹک کی سیاست کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے اور کون جیتے گا تاہم ان کا چیلنج قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: KTR on Health Profile Project: 'تلنگانہ میں ہیلتھ پروفائل پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ جاری'

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد اور بنگالورو کے درمیان ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صحت مندانہ مسابقت کاروائی کی جائے اور ہمارے عظیم ملک کو خوشحال بنایاجائے۔تارک راما راو نے پڑوسی ریاست کرناٹک میں حجاب اور حلال کے مسئلہ پر جاری تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے پی سی سی صدر شیوا کمار سے کہا کہ ہمیں انفراسٹرکچر کے فروغ، آئی ٹی اور بی ٹی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے حجاب اور حلال کے مسئلہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.