ETV Bharat / state

'چھاتی کے کینسر کی وبا کو ختم کرنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے'

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے کہا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی وبا کو ختم کرنے کی ذمہ داری معاشرہ میں ہم سب پر ہے۔

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 10:06 PM IST

'چھاتی کے کینسر کی وبا کو ختم کرنے کی ذمہ داری معاشرہ میں ہم سب پر ہے'

کویتا نے حیدرآباد کے ایم این جے کینسر اسپتال میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے، 'بریسٹ کینسر آگاہی واک' کا آغاز پرچم لہراتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ماضی میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ کینسر ہوتا تھا تاہم اب 30 سال کی عمر کی خواتین میں یہ بھی کینسر دیکھاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو سال میں کم از کم ایک بار کینسر کی اسکریننگ کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی میں صحت مند عادات بھی بنانی چاہیے۔ انہوں نے خاندان کے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ ماں، بہن اور بیوی کی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر اسپتال کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:وائی ایس شرمیلا نے مولانا حسام الدین ثانی عاقل سے ملاقات کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.