ETV Bharat / state

تلنگانہ: کڈم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ

تلنگانہ کے کڈم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ ہونے کے بعد اس کے پانچ دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑا گیا۔

تلنگانہ: کڈم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ
تلنگانہ: کڈم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 1:21 PM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے کئی علاقوں میں ہوئی تیز بارشوں کے نتیجہ میں نرمل ضلع کے کڈم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کے پانچ دروازے کھولتے ہوئے پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑا گیا۔

اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 700فیٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح آب 696فیٹ ہوگئی ہے۔ اس میں 34000 کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا جس کے بعد اس سے 29 ہزار کیوزک پانی کو خارج کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناگر کرنول ضلع میں 15 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور نرمل ضلع کے خانہ پور میں 11 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ عادل آباد ضلع کے سیری کونڈا علاقہ میں دس سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ پداپلی ضلع کے ایلم پلی پروجیکٹ میں آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: بارش کے سبب سڑکیں تالاب میں تبدیل

اس پروجیکٹ میں سات ہزار کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔ کالیشورم پروجیکٹ کے لکشمی بیریج کی آبی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس میں 6700 کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا جس کے بعد 69,600 کیوزک پانی کو خارج کیا گیا۔ اس کے 12 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.