ETV Bharat / state

کروڑوں کی زمین پر وقف بورڈ ملکیت ثابت کرنے میں ناکام

author img

By

Published : Jan 23, 2020, 8:53 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:07 AM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں بے شمار وقف اراضی موجود ہیں، جن میں اکثر اراضیات پر ناجائز قبضے ہیں اور وقف بورڈ ان اراضی پر اپنا دعویٰ ثابت کرنے میں ناکام رہاہے۔

وقف اراضی پر وقف بورڈ ملکیت ثابت کرنے میں ناکام
وقف اراضی پر وقف بورڈ ملکیت ثابت کرنے میں ناکام

حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی کے قریب واقع گٹلہ بیگم پیٹ میں عالمگیر مسجد جس کے تحت 90 ایکڑ اراضی کی ملکیت تنازعہ کا شکار ہے۔ ہائی کورٹ نے حال ہی میں فیصلہ سنایا اور یہ فیصلہ وقف بورڈ کے خلاف رہا، اس معاملے میں بورڈ اس اراضی پر اپنا دعویٰ ثابت نہیں کرسکا۔

ہائی ٹیک سٹی جیسے علاقے میں ہونے کی وجہ سے ان اراضی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے، یہاں ایک ایکڑ کی قیمت تقریباً پچاس کروڑ ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے مسلم طبقے میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

وقف اراضی پر وقف بورڈ ملکیت ثابت کرنے میں ناکام، دیکھیں ویڈیو

ملت کے درد مند افراد نے اس فیصلے کو وقف بورڈ کی لاپرواہی اور ملت کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملے میں موثر پیروی کی جاتی تو فیصلہ کچھ اور ہوتا۔

سینئر صحافی محمد یوسف نے اس معاملے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ وقف بورڈ کے حق میں آتا تو مسلم طبقے کی ترقی و فلاح کے کئی ایک کارنامے انجام دیئے جا سکتے تھے، تاہم بورڈ نے اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ کیا جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے وقف ریکارڈ کے ڈیجیٹلائز نہ کئے جانے پر شدید تنقید کی۔

Intro:شہر حیدرآباد میں بے پناہ وقف اراضیات موجود ہیں جن میں اکثر اراضیات پر ناجائز قبضہ جات ہیں اور وقف بورڈ ان اراضیات پر اپنا دعوی ثابت کرنے میں ناکام رہا_ ہائی ٹیک سٹی کے قریب واقع گٹلہ بیگم پیٹ میں عالمگیر مسجد جس کے تحت 90 ایکڑ اراضی کی ملکیت تنازعہ کا شکار رہی_ ہائی کورٹ نے حال ہی میں فیصلہ سنایا اور یہ فیصلہ وقف بورڈ کے خلاف رہا اس معاملے میں بورڈ اس اراضی پر اپنا دعوی ثابت نہ کرسکا_ ہائی ٹیک سٹی جیسے علاقے میں ہونے کی وجہ سے یہ اراضی کروڑ ہا روپئے قیمتی ہے یہاں ایک ایکڑ کی قیمت تقریبا پچاس کروڑ کے ہے_ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے مسلم طبقے میں بے چینی پائی جاتی ہے_

Body:ملت کے درد مند افراد نے اس فیصلے کو وقف بورڈ کی لاپرواہی اور ملت کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملے میں مؤثر پیروی کی جاتی تو فیصلہ کچھ اور ہوتا_ سینئر صحافی محمد یوسف نے اس معاملے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ وقف بورڈ کے حق میں آتا تو مسلم طبقے کی ترقی و فلاح کے کئی ایک کارنامے انجام دیئے جا سکتے تھے تاہم بورڈ نے اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ کیا جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے_ انہوں نے وقف ریکارڈ کے ڈیجیٹلائز نہ کئے جانے پر شدید تنقید کی_

Conclusion:بائٹ _ محمد یوسف_ سینئر صحافی
Last Updated : Feb 18, 2020, 2:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.