ETV Bharat / state

شام پانچ بجے تک دوکانوں کو بند کرنے کا رضاکارانہ فیصلہ - تلنگانہ میں کووڈ-19

مقامی تاجروں نے کورونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کےلیے شام 5 بجے کے بعد خریداری نہیں کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

شام پانچ بجے دوکانات بند کرنےکارضاکارانہ فیصلہ

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 10:09 PM IST

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے سبب تاجروں نے رضاکارانہ طور پر از خود متفقہ فیصلہ سے پیر سے صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک ہی عادل آباد ٹاؤن میں دکانوں کے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حالانکہ حکومت کی جانب سے رات 8 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہے۔

اس سلسلے میں صدر چیمبر آف کامرس جگدیش اگروال نے صدر ریڈیمیٹ شوروم لکھن چوپڑا خازن چیمبر آف کامرس مہیندر اور کے رویندر کے ہمراہ دفتر چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے بات کی۔

صدر چیمبر آف کامرس عادل آباد جگدیش اگروال نے مزید بتایا کہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے پیر سے صبح 9 تا شام 5 بجے تک عادل آباد ٹاؤن کی دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ضرورت کے تحت ہی ماسک کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ خریداری کریں۔اور شام 5 بجے کے بعد مہلک وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے گھروں تک ہی محدود رکھیں۔

مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل یہی ہے کہ اپنے آپکو گھروں تک محدود رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے۔انہوں نے ضلع کلکٹر اے دیواسینا اور محکمہ پولیس سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شہر میں بہتر انتظامات و اقدامات کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.