حیدرآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح تلنگانہ کے حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی ٹرک ڈرائیوروں کی پڑتال کا عام لوگوں پر گہرا اثر پڑا۔ پٹرول پمپوں کے باہر تیل خریدنے والوں کی لمبی لائن لگ گئی۔اسی درمیان حیدرآباد میں محمد نواز نام کے ایک زوماٹو ڈیلیوری بوائے موٹر سائیکل کے بجائے گوڑے پر سوار ہو کر کھانے ڈیلیوری کرنے کے لئے جب آیا تو لوگوں کی بھیڑ لگ گئی۔ اس موقع پرزوماٹو ڈیلیوری بوائے کو مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے 10 ہزار روپیہ کی مالی امداد کی۔
زوماٹو کٹس پہنے اور بیگ لئے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو پرانے شہر کے چنچل گوڑہ علاقہ میں امپیریل ہوٹل کے قریب سڑک پر گھوڑے پر سوار ہوتے دیکھا گیا۔
فوڈ ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے محمد نواز کو چنچل گوڑہ میں واقع اپنے دفتر بلا کر 10 ہزار روپیے کی مالی امداد پیش کی۔ اس پر محمد نواز خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہڑتال ختم ہونے کے باوجود مہاراشٹر کے پٹرول پمپس پر صارفین کی لمبی قطاریں
گھوڑے پر سوار زوماٹو ڈیلیوری بوائے نے مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجداللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔