ETV Bharat / state

جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھر پردیش کے جانب سے امداد - جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثری کی تمام طرح کے سہولیا فراہم کی جا رہی پے

جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھر پردیش کے جانب سے تقریبا 70 لاکھ کی امداد جس میں چاول کے کٹس، کھانے کے پیکٹس، رقمی امداد اور متاثرین کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھر پردیش کے جانب سے امداد

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 5:57 PM IST

گذشتہ ہفتے تک جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھر پردیش کے جانب سے تقریبا 70 لاکھ کی امداد متاثرین کو دی گئی، جس میں چاول کے کٹس، کھانے کے پیکٹس، رقمی امداد اور متاثرین کو سہولیات شامل ہیں۔ مفتی محمد زبیرقاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے بتایا کہ 'جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش لاک ڈاؤن کے پہلے ہی دن سے مسلم وغیرمسلم متاثرین بالخصوص غریب طبقہ کی امداد و راحت رسانی کے لئے کوشاں اور فکر مند ہے۔

جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھر پردیش کے جانب سے امداد
جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھر پردیش کے جانب سے امداد

مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کی منزلوں تک پہونچنے میں مدد، الگ تھلگ کئے گئے افراد کے لئے سہولیات کی فراہمی اور اس خصوص میں حکومت کے ذمہ داروں کے ساتھ رابطے کا کام جمعیتہ علماء مستقل کررہی ہے، اس خصوص میں ریاستی صدر مولانامفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے تمام اضلاع کے تنظیم کے ذمہ داروں کو چوکس کیا ہے،اور ہر ضلع بشمول حیدرآباد، نظام آباد، کریم نگر، منچریال،ظہیرآباد، مکتھل،کاماریڈی،کھمم،محبوب نگر،پرکاشم،راجمندری، تنالی،کرنول،کدری،اونگول،عادل آباد،نرمل،رنگاریڈی وغیرہ میں جمعیتہ علماء کی طرف سے 6235 غذائی اجناس اور چاول کے کٹس اور پکے ہوئے کھانے کے 7780 پیکٹس اور نقد رقم کی شکل میں تقریبا تین لاکھ کی امداد کی گئی، اس امدادی کام کی مجموئی رقم تقریبا 6924000 ہے،جمعیتہ علماء نے اس خصوص میں اپنے تمام ضلع کے اور شہر حیدرآباد کے ذمہ داروں سے خواہش کی ہے کہ وہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ رفاہی خدمات انجام دیں، اس خصوص میں محکمہ پولیس اور محکمہ ریونیو کی طرف سے جمعیتہ علماء کو تعاون حاصل رہا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.