حیدرآباد: کرناٹک میں بجرنگ دل کے کارکن کے قتل کے خلاف تلنگانہ کے حیدرآباد میں ایک مشعل ریلی نکالی گئی۔ مشعل ریلی کا آغاز وی ایچ پی کے کوٹھی میں واقع دفتر سے ہوا۔
اس موقع پر بجرنگ دل حیدرآباد کے معاون کنوینر مہیش یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ان کی تنظیم کے لیے نئے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Congress MLA Angry on Party: جگاریڈی کو کانگریس نہ چھوڑنے کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس معاملہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست گیر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خاطیوں کو پھانسی کی سزادینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خاطیوں کو پھانسی دیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کی سرحدوں پر فوج لڑائی لڑرہی ہے، اسی طرح ہم ملک کے اندر اپنے مذہب کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ یادی ریڈی آرگنائزنگ سکریٹری وی ایچ پی نے کہا کہ دوماہ میں تقریباً 20 کارکنوں کا قتل کیا گیا۔ ایک پجاری کا قتل کیا گیا۔ ایک خاتون کارکن کو بھی ہلاک کیا گیا۔
یو این آئی