گورنر نے خاتون ڈاکٹر کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور اسے انسانیت سوز قرار دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے سنوائی کو یقینی بناتے ہوئے مجرموں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا تیقن دیا۔
گورنر نے مزید کہا کہ سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان نقائص کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ تمیلی سندرا راجن نے سسٹم میں اصلاحات کے ذریعے خواتین و لڑکیوں میں اعتماد بحال کرنے کا خاتون ڈاکٹر کے والدین کو تیقن دیا۔