ETV Bharat / state

ورا ورا راو کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت - بھیما کورے گاوں تشدد معاملہ

انقلابی رہنما اور شاعر ورا ورا راو(81 برس) ناناوتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ورا ورا راو کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 9:21 PM IST

تلنگانہ کے انقلابی رہنما ورا ورا راو جو مہاراشٹر کی جیل میں قید ہیں، ان پر بھیما کورے گاوں تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

مذکورہ رہنما علیل ہیں، بامبے ہائیکورٹ نے ان کے افراد خاندان کو ہسپتال میں ان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔

جیل میں قید ہونے کے بعد ورا ورا راو کی صحت بگڑ گئی اور انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بامبے ہائیکورٹ نے منگل کو ناناوتی ہسپتال کو ہدایت دی کہ ور ورا راو کی صحت سےمتعلق رپورٹ عدالت میں داخل کی جائے۔ کیونکہ افراد خاندان نے کہا کہ ہسپتال اور جیل عملہ ان کی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں بتارہا ہے۔ ورا ورا راو کے وکیل نے کہا جب جیل عملہ سے پوچھا جاتا ہے تو ہسپتال سے جاننے کے لیے کہتے ہیں اور جب ڈاکٹرز سے پوچھا جاتا ہے جیل عملے سے پوچھنے کے لیے کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محفوظ طریقے سے عیدالاضحیٰ منائیں: حیدرآباد پولیس کمشنر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.