ETV Bharat / state

Vande Bharat Train وندے بھارت ٹرین سے ٹکرائی بھینس، حادثہ ٹلا

author img

By

Published : May 9, 2023, 2:28 PM IST

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے میریال گوڑہ منڈل میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہاں وندے بھارت ٹرین ایک بھینس سے ٹکرا گئی، ٹکر کی وجہ سے بھینس کی موت ہو گئی، حالانکہ ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ Buffalo Died after Hit by Vande Bharat Train

وندے بھارت ٹرین سے ٹکرائی بھینس، حادثہ ٹلا

حیدرآباد: وندے بھارت ٹرین تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے میریال گوڑہ منڈل کے تیکیاتانڈہ کے نواح میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ ٹرین آج صبح سکندرآباد سے تروپتی جارہی تھی۔ جیسے ہی ٹرین مریال گوڑہ پہنچی، ٹرین نے ایک بھینس کو ٹکر دے دی۔ اس واقعہ میں بھینس کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کو اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں پہنچا جس کے بعد اس کو اس کی منزل کی سمت جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ریلوے کے عہدیداران فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے تفصیلی معائنہ کیا۔ مقامی افراد سے ان عہدیداروں نے اس واقع کی جانکاری معلوم کی۔ مقامی افراد کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بھینسوں کو ریلوے ٹریک کی طرف نہ لائیں۔ پولیس نے مقامی افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھینسوں کو ریلوے ٹریک کی طرف بھیجا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔

اس طرح کے واقعات ماضی میں کئی بار تلگو ریاستوں میں ہو چکے ہیں۔ بھینسوں سے ٹکرانے کے بعد وندے بھارت کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجہ میں ٹرین کے سامنے والے حصوں کی وقتاً فوقتاً مرمت کرنی پڑی۔ واضح رہے اکتوبر 2022 میں مبئی اور گاندھی نگر کے درمیان وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین گجرات کے واٹوا اور منی پور کے درمیان پٹری کو پار کرنے والی بھینسوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر میں انجن کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Vande Bharat Express وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کا انجن بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.