ETV Bharat / state

امریکہ میں پھنسے 118 طلبا حیدرآباد پہنچ گئے

وندے بھارت مشن کے تحت آج امریکہ میں پھنسے طلبا ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئے۔

Vande Bharat Mission: 118 people stranded in USA land in Hyderabad
امریکہ میں پھنسے 118 طلبا حیدرآباد پہنچ گئے
author img

By

Published : May 11, 2020, 4:23 PM IST

امریکہ میں پھنسے 118 طلبا کو وندے بھارت مشن کے تحت خصوصی پرواز کے ذریعہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لایا گیا۔

بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کی مہم کے دوران حیدرآباد ایئرپورٹ پر امریکہ سے آئی ایئرانڈیا کی یہ دوسری پرواز تھی جس میں 118 طالب علم سوار تھے۔

ایک عہدیدار کے مطابق وندے بھارت مشن کے تحت ابوظہبی سے ایک اور پرواز کے ذریعہ یو اے میں پھنسے بھارتی یہاں پہنچے۔

طیارے کو پرواز سے قبل پوری طرح سنیٹائز کیا گیا تھا جبکہ حیدرآباد پہنچے کے بعد پرواز سے ایئرپورٹ تک کے راستہ کو بھی سنیٹائز کیا گیا تھا۔ سفر کے دوران اورایئرپورٹ پہنچنے پر مسافرین نے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھا تھا۔

ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام مسافرین اور عملہ کے ارکان کا وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق جانچ اور تھرمل کیمرے سے اسکریننگ بھی کی گئی جس کی نگرانی محکمہ صحت کے عہدیدار کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.