حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ کا نام پورے ملک میں سرفہرست ہے ۔ چونکہ یہاں سے جو بھی عازمین حج پر جاتے ہیں۔ انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر محمد سلیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج 2022 کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف محکموں سے نڈرس کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ عنقریب عازمین حج کا کیمپ 18 جون سے شروع کیا جائے گا۔ چونکہ عازمین حج کی روانگی 20 جون سے شروع ہوگی ۔اور 30 جون تک انتقام کو پہنچے گی ۔
محد سلیم نے مزید کہا کہ بیج ہاؤز میں مختلف انتظامات کا وہ خود روزانه معائنہ کررہے ہیں ۔ حج ہاؤس کوصاف و شفاف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تا کہ عازمین حج کوئی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔فاروق حسین رکن حج کمیٹی نے کہا کہ میں کبھی بھی ایک ایم ایل سی کی حیثیت سے حج کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرتا بلکہ ایک ادنی خادم کی حیثیت سے شرکت کرتا ہوں ۔ عازمین حج کی خدمت میرے لیے اعزاز ہے۔جعفر حسین معراج نے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اراکین کو اعتماد لیکر کام انجام دے رہے ہیں ۔ بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ایگزیکٹیو آفیسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی) نے حج 2022 کاتفصیلی ایجنڈہ پیش کیا۔ اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کے ملازمین کو دی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔
اس پر یس کانفرنس میں اراکین حج کمیٹی سید نظام الدین ( نارنگی )، سید عرفان الحق، میر نادر علی رضوی، سید غلام احمدحسین ( کریم نگر ) شریک تھے۔ تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے ایک عازم کو پولیو کے دوخوراک پلا کر ویکسین کیمپ کا افتتاح کیا۔ مولانا مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کی قرآت کلام پاک سے عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ میڈیا کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر تلنگانہ سٹیٹ حج کمیٹی عرفان شریف نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا ۔ محمد نورالدین (ایڈمین سیکشن انچارج) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کاروائی چلائی۔
مزید پڑھیں: Mahmood Ali on Hajj Arrangements: 'عازمین حج کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں'
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ حج ہاؤس نامپلی میں گراؤنڈ فلور پر اتوار 5 جون کو صبح 11 تا 4 بجے جاری رہے گا ۔منتخب عازمین حج سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ اس ویکسینیشن کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔