ETV Bharat / state

حیدرآباد: درگاہ حضرت یوسفینؒ 7 ذی الحجہ کو زائرین کے لیے کھول دی جائے گی - درگاہ کے خادم اور مخصوص لوگوں کے ساتھ عرس کی تقاریب منعقد ہوگی

درگاہ کے سجادہ نشین اور متولی سید شاہ حسن شبیر حسینی نے کہا کہ اس برس عرس حضرت سید شاہ یوسفینؒ کا صندل مکہ مسجد سے نہیں نکالا جائے گا- کورونا وائرس کے سبب حکومت کی جانب سے صندل نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ درگاہ کے خادم اور مخصوص لوگوں کے ساتھ عرس کی تقاریب منعقد ہوگی۔

urs dargah yousufain will be open on 7 Zul-Hijjah for pilgrims
درگاہ حضرت یوسفینؒ 7 ذوالحجہ کو زائرین کے لیے کھول دی جائے گی
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 9:50 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ یوسفینؒ کا سالانہ عرس شریف ہر برس 5، 6، 7، ذی الحجہ کو منایا جاتا ہے۔ ہر برس تاریخی مکہ مسجد میں 5 ذی الحجہ کو بعد نماز عصر صندل نکالا جاتا ہے۔ اس صندل میں لاکھوں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔

درگاہ حضرت یوسفینؒ 7 ذوالحجہ کو زائرین کے لیے کھول دی جائے گی

شہر حیدرآباد کو اولیاء کرام کا شہر کہا جاتا ہے۔ درگاہ کے متولی شبیر حسینی نے کہا کہ اس برس عرس حضرت یوسفینؒ کا صندل مکہ مسجد سے نہیں نکالا جائے گا- کورونا وائرس کے سبب حکومت کی جانب سے صندل نکالنے کی اجازت نہیں ہے- درگاہ کے خادم اور مخصوص لوگوں کے ساتھ عرس کی تقاریب منعقد ہوگی۔ 4 ذی الحجہ کو آستانۂ درگاہ یوسفینؒ زائرین کے لیے بند کر دی جائے گی اور 7 ذی الحجہ کو زائرین کے لیے درگاہ کھول دی جائے گی۔

urs dargah yousufain will be open on 7 Zul-Hijjah for pilgrims
درگاہ حضرت یوسفینؒ 7 ذوالحجہ کو زائرین کے لیے کھول دی جائے گی

متولی حسن شبیر حسینی نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک کا بھی استعمال کریں-

بتا دیں کہ سنہ 1686 کو قطب شاہی آخری حکمران ابوالحسن تانا شاہ اور اورنگ زیب کے درمیان جنگ ہوئی تھی۔ اس جنگ میں حضرت سید شاہ یوسفؒ اور حضرت سید شاہ شریف الدینؒ دو دوست تھے۔ آپ حضرات اورنگ زیب کی فوج میں خدمات انجام دیا کرتے تھے- حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کی جنگ میں اپنی مخصوص دعاؤں سے عالمگیر کو فتح حاصل ہوئی تھی اور آپ کی شان میں ایک مشہور واقعہ ہے کہ 40 دن آپ نے آندھیوں میں چراغ کو روشن کیا اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.