ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مشہور مزاح نگار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے ذریعے جمہوریت کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ ملک کے موجود حالات کے تناظر میں وہ ایک طرح کی بے چینی محسوس کر رہے ہیں کہ جو ملک کبھی گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ کہلاتا تھا آج اس کے تانے بانے ادھیڑے جارہے ہیں جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
مجتبی حسین نے کہا کہ انہوں نے مختلف دور دیکھے ہیں لیکن ملک اب تک اتنے بدترین حالات سے نہیں گزرا ہے اور ماضی کے کسی بھی دور کو اس دور سے تقابل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کسی بھی سیاسی جماعت نے آج تک عوام میں تفریق پیدا نہیں کی لیکن موجود حکومت عوام میں نفرت پیدا کرتے ہوئے سیاست کر رہی ہے جو جمہوریت کےلیے سنگین خطرہ ہے۔